مشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: مائیک پومپیو

Share Article

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ سعودی عرب کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور امریکہ اس حق کی حمایت کرتا ہے۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے ان خیالات کا اظہار جدہ میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے پیس محل میں ملاقات کے دوران کیا۔

اس ملاقات کے دوران ، امریکی وزیر خارجہ نے اپنے ملک کی طرف سے سعودی عرب کی بعقیق اور خریص میں آرمکو کے کی تنصیبات پر تخریب کارانہ حملوں کی کی شدید مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آرامکو تیل تنصیبات پرحملوں میں ایران کا ہاتھ ہے۔ امریکہ ان حملوں کی عالمی سطح پر تحقیقات کی حمایت کرنے کے ساتھ تحقیقات میں بھرپور مدد فراہم کرے گا۔امریکی وزیر خارجہ نے ان ایران کی مجرمانہ کارروائیوں کے مقابلہ میں سعودی عرب کی کی سلامتی اور استحکام کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ تخریب کاری کے ان حملوں کا مقصد خطے کی سلامتی کو غیر مستحکم کرنا اور عالمی توانائی کی فراہمی اور عالمی معیشت کو نقصان پہنچانا ہے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بدھ کے روز دیر سے جدہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد سے ملاقات میں ارامکو تیل تنصیبات کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال اور ان حملوں کے بعد کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ طیارے میں سفر کے دوران مائیک پومپیو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ بات وثوق کے ساتھ کہتے ہیں کہ ارامکو تیل تنصیبات پرحملہ حوثی باغیوں کی کارستانی نہیں بلکہ ایران کی کارروائی ہے۔ اسے حوثی حملہ نہیں بلکہ ایرانی تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *