ایس ایس پی ویبھو کرشن کا نام گوتم بدھ نگر کے آخری ایس ایس پی کے طور پر درج ہوا

Share Article

 

۔ گوتم بدھ نگر میں اب ایس ایس پی عہدے کے بدلے کمشنر کا عہدہ ہوگا

لکھنؤ اور گوتم بدھ نگر میں پولیس کمشنری نظام نافذ کرنے کا ریاستی حکومت نے اعلان کر دیا ہے۔ اس کے بعد گوتم بدھ نگر ضلع کے آخری ایس ایس پی کے طور پرویبھو کرشن کا نام ضلع کی تاریخ میں درج ہو گیا ہے۔ فحش ویڈیوں معاملے میں وہ پہلے سے ہی معطل چل رہے تھے۔ اس طرح ویبھو کرشن پر ایک داغ تو لگا لیکن ان کے نام یہ انوکھا ریکارڈ درج ہو گیا ہے۔ حالانکہ اس معاملے کا انکشاف جانچ کے بعد ہی ہوسکے گا۔

واضح ہو کہ ریاستی حکومت نے گوتم بدھ نگر میں اب ایس ایس پی عہدے کے بدلے کمشنر کے عہدے کی تخلیق کر دی ہے۔ میرٹھ رینج کے آئی جی آلوک سنگھ ضلع کے پہلے پولیس کمشنر ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع کے پہلے کمشنر کے طور پر ان کا بھی نام تاریخ میں درج ہو گیا۔

گزشتہ دنوں ایس ایس پی شان کرشن کے مبینہ طور پر فحش ویڈیوز وائرل ہونے کے معاملے میں جانچ کے دوران خفیہ دستاویزات میڈیا میں لیک کرنے کے معاملے میں ایس ایس پی کو معطل کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد ضلع میں کمشنری نظام نافذ ہونے کی بحث تیز ہو گئی تھی۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ پیر کے روزنوئیڈا اور لکھنؤ میں کمشنری نظام نافذ کرنے کے اعلان کے بعد یہ بحث تھم گئی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *