ایس ایس بی کے جوان کے گھر کاتالا توڑ کر 20 لاکھ کی چوری

Share Article

 

گوپال پور تھانہ علاقہ کے بنیا چھاپر گاؤں میں پیر کی رات چوروں نے ایک ایس ایس بی کے جوان کے گھر کاتالا توڑ کرتقریبا 20 لاکھ کی چوری کر لی ۔واردات کے وقت گھر والے ایک رشتہ دار کے یہاں شادی کی تقریب میں شامل ہونے کے لئے گئے ہوئے تھے ۔سب کے گھر لوٹنے پر گھر والوں کو واردات کی معلومات ہوئی۔متاثرہ خاندان کی تھانے میں اطلاع دینے کے بعد گوپال پور تھانہ صدر پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور معاملے کی تحقیقات شروع کی۔

 

موصول معلومات کے مطابق بنیا چھاپر گاؤں ساکن مہاشرے رائے کے بیٹے تربھوون رائے ایس ایس بی میں جوان کے طور میں دہلی ہیڈکوارٹر میں ملازم ہے ۔ایک رشتہ دار کے یہاں شادی کی تقریب میں شامل ہونے ان اور ان کے دیگر بھائی پورے خاندان کے ساتھ گھر آئے ہوئے تھے۔پیر کی شام خاندان کے تمام اراکین شادی تقریب میں شامل ہونے میرگنج تھانہ علاقہ کے صاحبہ چک گاؤں گئے ہوئے تھے دیر رات گھر کے پیچھے کے راستے سے چور چھت پر چڑھے اورسی ڈی سائٹ کے راستے گھر میں اتر گئے۔

 

چوروں نے پورے آرام سے گھر کے چار کمروں کا تالا توڑا اور تمام کمروں کی الماری کو باری باری کھنگالا۔ اس دوران چوروں نے گھر میں رکھا تقریبا پندرہ ہزار روپے کے زیور، پینسٹھ ہزار روپے نقد سمیت 20 لاکھ کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔

 

صبح شادی کی تقریب سے خاندان کے لوگ واپس لوٹے تو انہیں واقعہ کی معلومات ہوئی۔ گھر کے تمام کمروں کی آلماری، بیسوں اور دیوان کا تالا ٹوٹا ہوا تھا اور سامان پورے گھر میں پھیلاہوا تھا۔ رشتہ داروں کی طرف سے کیس کی معلومات گوپال پور پولیس کو دی گئی ۔موقع پر پہنچے گوپال پور تھانہ صدر اجیت کمار سنگھ نے واقعہ کی چھان بین شروع کی۔ اس معاملے میں گوپال پور تھانے میں نامعلوم چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *