فلم ’زیرو‘ :سلوراسکرین پرآخری بارنظرآئیں سری دیوی،ناظرین رہ گئے دنگ

Share Article
sridevi-in-film-zero
بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان، کٹرینہ کیف اورانوشکاشرماکی فلم ’زیرو‘ آج ریلیزہوگئی ہے۔اس فلم میں کئی اسٹارس نے کیمیو(چھوٹاسارول)کیاہے، لیکن ایک اداکارہ کی جھلک دیکھ کر سب کی نگاہیں سب وہیں ٹک گئی۔وہ اداکارہ کوئی اورنہیں بلکہ سری دیوی ہیں۔سری دیوی کی اداکاری اوران کی خوبصورتی کودیکھ کرناظرین دنگ رہ گئے۔کیونکہ فلموں میں یہ سری دیوی کی آخری جھلک ہے۔یعنی سلوراسکرین پرسری دیوی آخری بار نظرآئیں۔
ویسے سری دیوی کے ساتھ فلم میں جوہی چاؤلہ ،رانی مکھرجی ، کاجول، کرشمہ کپور، عالیہ بھٹ اوردپیکاپدکون نے بھی کیمیوں کیاہے۔یہ سارے اسٹارس فلم میں ایک بالی ووڈ پارٹی کیلئے ساتھ آتے ہیں۔ وہیں کرشمہ کپورنے آج ہی ’زیرو‘ کی ریلیزکے موقع سری دیوی کے ساتھ زیروکی شوٹنگ کے دوران کی ایک فوٹوشیئرکی ہے اورلکھاکہ ’’شاہ رخ خان اور’زیرو‘ کی ٹیم کا شکریہ جوانہو ں نے مجھے سری دیوی جیسی لیجنڈ کے ساتھ اسکرین شیئرکرنے موقع دیا، بھلے ہی یہ کچھ منٹ کیلئے تھا۔سری دیوی وی مس یو‘‘۔
karishma-sridevi
فلم ’زیرو‘ میں سری دیوی بالی ووڈ کے کئی ستاروں کے بیچ پردے پرنظرآئیں توہال میں بیٹھے زیادہ ترناظرین کی آنکھیں نم ہوگئیں۔سری دیوی جب پردے پرنظرآئی تو فینس ان کونظربھردیکھ سکیں، اس لئے ان پرکچھ سیکنڈکا خاص فوکس رکھاگیا۔خیال رہے کہ 24فروری 2018کوبالی ووڈ کی چاندنی یعنی سری دیوی کے انتقال کی خبرآئی تھی اوراس کے بعد پوری انڈسٹری ہی نہیں بلکہ پورا ملک سکتے میں آگیاتھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *