سری لنکا کے صدارتی الیکشن میں اپوزیشن امیدوار گوٹابایا راجا پاکسے کی فتح

Share Article

 

سری لنکا میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں اپوزیشن امیدوار سابق لیفٹیننٹ کرنل 70 سالہ گوتابایاراج پکشے نے میدان مار لیا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق سری لنکا میں حکمران جماعت کے صدارتی امیدوار ساجتھ پریماداسا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، اپوزیشن امیدوار گوتا بایا راج پکشے نے 55 فیصد ووٹ حاصل کرکے کانٹے دار مقابلے میں فتح حاصل کرلی ہے۔ نو منتخب صدر کل اپنے عہدے کا حلف اْٹھائیں گے۔ پْر امن ماحول میں ووٹنگ کی شرح 80 فیصد رہی۔

Image result for Sri Lanka presidential election Gotabaya Rajapaksa victorious in the election

صدارتی الیکشن کے فاتح سابق لیفٹیننٹ کرنل گوتابایا را ج پکشے سابق صدر مہندا راج پکشے کے بھائی ہیں اور اپنے بھائی کے دور حکومت میں 2005 سے 2015 کے درمیان وزارت دفاع کے سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے اور اس دوران تامل باغیوں کی سرکوبی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ جس پر انہیں عوام میں اْن کے گھر میں پکارے جانے والے نام ’ٹرمینیٹر‘ سے شہرت ملی۔

Image result for Sri Lanka presidential election Gotabaya Rajapaksa victorious in the election

تاحال سرکاری سطح پر انتخابات کے نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن گوتا بایا راج پکشے کے ترجمان نے کامیابی کا اعلان کردیا ہے جب کہ حکمراں جماعت کے امیدوار ساجتھ پریماداسا نے بھی اپنی شکست کو تسلیم کرلی ہے اور حریف امیدوار کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *