بہار میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں: رابڑی دیوی

Share Article

 

سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی نے  قانون ساز کونسل میں نتیش حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں قانون و نظام نام کی کوئی چیز نہیں رہ گئی ہے۔ گھر میں گھس کر قتل، لوٹ اور آبروریزی کی وارداتوں کو بے خوف مجرم انجام دے رہے ہیں اور حکومت صرف گڈ گورننس کا ڈھول پیٹ رہی ہے۔ سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی نے بارش کو لے کر حکومت کی بد نظمی پر برستے ہوئے کہا کہ پہلی برسات میں ہی نتیش حکومت کے کاموں کی پول کھل گئی ہے۔ مکمل پٹنہ پانی- پانی ہو گیا ہے۔ نالہ بنانے اور اس کے انتظام کے نام پر کروڑوں خرچ کئے گئے ہیں ، لیکن دارالحکومت کی حالت دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کتنے پیسے کا کام ہوا ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ نتیش راج میں واقعی گھوٹالوں کی بہار ہے۔ وزیر صحت منگل پانڈے کی بھی انہوں نے جم کر خبر لیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے وزیر صحت قاتل ہیں۔ وہ بچوں کی جان لے رہے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *