بہار میں آندھی اورژالہ باری کا قہر، 15 ہلاک

Share Article

 

بہار میں بدھ کی شام آندھی، بارش اورژالہ باری قہر بن کر ٹوٹے۔ریاست کے الگ الگ حصوں میں کم از کم 15 لوگوں کی موت ہو گئی۔ تیز آندھی- پانی نے پٹنہ ضلع کے نوبت پور میں تین معصوموں کو موت کے آغوش میں سلا دیا۔ نوبت پور تھانہ کے کالاپور گاؤں کے پاسوان ٹولی میں راون پاسوان اپنی جھونپڑی میں تین بچوں اور اپنی بیوی کے ساتھ تھا۔ تیز آندھی میں جھونپڑی سے لگی عمارت کے بالائی حصے میں واقع مرغی فارم کی دیوارجھونپڑی پر گر گئی۔ اس میں راون پاسوان کے تین بچے آنند (7)، ابھیشیک (5) اورریتیکا (7 ماہ) کی موت دب کر ہو گئی۔ بیوی شری کانت دیوی (30) شدید زخمی ہو گئی پی ایم ایس ایچ میں اس کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔

 

آندھی طوفان میں سب سے زیادہ 6 افراد ہلاک نالندہ علاقے میں مختلف جگہوں پر کہیں بجلی کا پول اکھڑنے ، گھروں کی کھپریل اور ایس بیسٹس کی چھت اکھڑنے، درخت گرنے اور بجلی کے تار گرنے سے لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ مشرقی چمپارن میں ژالہ باری سے تین افراد کی موت ہونے کی اطلاع ہے۔ مختلف جگہوں پر درجنوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *