مائی خدیجہ انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ سائنسز میں اسپورٹس ویک کاآغاز

Share Article
Spots-week
جودھپور:مائی خدیجہ انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ سائنسز کے زیرِا ہتمام ’’اسپورٹس ویک‘‘ کا آج آغاز ہوا ،جس میں طلباء و طالبات کرکٹ، کبڈی، والی بال، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن، کیرم اور ایتھیلیٹکس سے جڑے ہوئے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ ان کے علاوہ ادبی و ثقافتی مقابلوں کے تحت بیت بازی، رنگولی اور پکوان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
مولانا آزاد یونیورسٹی کے پریسیڈینٹ پدم شری پروفیسر اخترالواسع نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے اس کا افتتاح کیا اور مائی خدیجہ انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ سائنسیز کے پرنسپل ڈاکٹر جتیندر کھتری اور مارواڑ مسلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفئر سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری نثار احمد خلجی اور جناب فیروز قاضی کو اس بات کے لیے مبارک باد دی کہ اس ادارے کے چھ بچوں کا آل انڈیا سطح پر رشی کیش اور چنڈی گڑھ میں ملازمت کے لیے انتخاب ہوا ہے۔ اس موقع پر مہمانِ اعزازی کے طور پر کل ہند جماعت اسلامی کے سیکریٹری مولانا محمد رفیق قاسمی صاحب شریک ہوئے اور انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وہ جب بھی اس ادارے میں آتے ہیں اس کو اور زیادہ ترقی یافتہ پاتے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *