’’ عبدالبصیر خاں اوپن اسکول گرلس اسپورٹس فیسٹیول ‘‘کی اختتامی و تقسیمِ انعامات کی تقریب کا انعقاد

Share Article

A-grouping-of-players

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اے بی کے ہائی اسکول گرلس کے زیرِ اہتمام منعقدہ عبدالبصیر خاں اوپن اسکول گرلس اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی و تقسیمِ انعامات کی تقریب میں مہمانِ خصوصی او ایس ڈی وائس چانسلرپروفیسر عبدالسلام، جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے شعبۂ امراضِ نسواں کی پروفیسر سیما حکیم، اے ایم یو کورٹ کے رکن مسٹر جاوید سعید اور ایم آر شروانی نے فاتحین کوانعامات تقسیم کئے۔

 

مہمانِ خصوصی پروفیسر سلام، اعزازی مہمانان پروفیسر سیما حکیم اور مسٹر جاوید سعید نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے طالبات سے کھیل کود مقابلوں میں سرگرم حصہ داری کی اپیل کی۔ انہوں نے اتنی بڑی سطح پر اس مقابلہ کے انعقاد کے لئے پرنسپل ڈاکٹر صبا حسن کو مبارکباد پیش کی۔ اپنے استقبالیہ خطبہ میں اے بی کے ہائی اسکول ( گرلس) کی پرنسپل ڈاکٹر صبا حسن نے کہا کہ اس کھیل فیسٹیول میں اے ایم یو سمیت شہر کے اسکولوں کی ٹیمیں بھی شامل ہوئیں۔انہوں نے حاضرین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
والی بال، کھو کھو، بُک بیلینسنگ اور ڈاج بال میں البرکات کی ٹیم نے فاتح کا انعام جبکہ اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول گرلس نے چائنیز چیکر میں فاتح اور وزڈم پبلک اسکول کی ٹیم نے ٹگ آف وار و شطرنج میں فاتح کا انعام حاصل کیا۔ کیرم میں سنگل مقابلہ میں اقراء پبلک اسکول فاتح رہا۔ تھری ڈاٹس پبلک اسکول کی ٹیم کیرم اور بک بیلینسنگ میں نائب فاتح رہی۔ چائنیز چیکر میں اے بی کے اسکول( گرلس ) نے فاتح اور نائب فاتح دونوں انعامات پر قبضہ جمایا۔

 

ٹگ آف وار مقابلہ میں وزڈم پبلک اسکول فاتح اور میزبان اے بی کے ہائی اسکول (گرلس) نائب فاتح رہا۔ ڈوز وال میں البرکات فاتح، اے بی کے اسکول نائب فاتح، شطرنج میں وزڈم اسکول فاتح، اے بی کے اسکول نائب فاتح، لوڈو کے سنگل مقابلہ میں اقرا پبلک اسکول فاتح اور وزڈم پبلک اسکول نائب فاتح رہا جبکہ بک بیلنسنگ میں البرکات فاتح اور تھری ڈاٹس نائب فاتح رہا۔تقسیمِ انعامات کی تقریب میں نظامت کے فرائض مہتاب احمد، نجم الرحمن اور محترمہ فرحت پروین نے انجام دئے۔ پروگرام کے انعقاد میں محترمہ شہانہ بیگم، ندیم احمد، عمران خاں و محترمہ شاہین خاں نے اہم رول ادا کیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *