پہلے عشرے میں ہر دن کے لئے کچھ مخصوص دعائیں

Share Article

پہلے دن کی دعا :
اے اللہ میرے آج کے روزے کو حقیقی روزے داروں جیسا بنادے،میری عبادت کو سچے عبادت گزاروں جیسی بنادے ، آج مجھے غافل لوگوں جیسی نیند سے بیدار کردے اور آج میرے گناہ بخش دے !اے جہانوں کے پالنے والے مجھ سے درگزر کر اے گناہگاروں سے در گزر کرنے والے۔
دوسرے دن کی دعا:
اے میرے معبود، آج کے دن مجھے اپنی رضائوں کے قریب کردے، آج کے دن مجھے اپنی ناراضگی اور اپنی سزائوں سے  بچائے رکھ اور آج کے دن مجھے اپنی آیات پڑھنے کی توفیق دے، اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
تیسرے دن کی دعا:
اے میرے معبود  مجھے آگاہی عطا فرما ، مجھے ہر طرح کی نا سمجھی اور بے راہ روی سے  بچا کے رکھ اور مجھ کو ہر اس بھلائی میں سے حصہ دے جو آج تیری عطائوں سے نازل ہو، اے سب سے زیادہ عطا کرنے والے۔
چوتھے دن کی دعا:
آج کے دن مجھے قوت دے کہ تیرے حکم کی تعمیل کروں، اس میں مجھے اپنے ذکر کی مٹھاس کا مزہ عطا کر، آج کے دن اپنے کرم سے مجھے شکر ادا کرنے کی توفیق دے، مجھے اپنی نگہداری اور پردہ پوشی کی حفاظت میں رکھ، اے دیکھنے والوں میں زیادہ دیکھنے والے۔
پانچویں دن کی دعا:
آج کے دن مجھے بخشش مانگنے والوں میں سے بنا دے، آج کے دن مجھے اپنے نیکوکار عباد ت گزار بندوں میں سے بنا دے اور آج کے دن مجھے اپنے نزدیکی دوستوں میں سے بنادے، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے ۔
چھٹے دن کی دعا:
اے معبود آج کے دن مجھے چھوڑ نہ دے کہ تیری نا فرمانی میں لگ جائوں اور نہ مجھے اپنے غضب کا نشانہ بنا،آج کے دن مجھے اپنے احسان و نعمت سے سرفراز فرما اور اپنی ناراضگی کے کاموں سے بچائے رکھ، اے رغبت کرنے والوں کی امید پوری کرنے والے۔
ساتویں دن کی دعا:
اے معبود آج کے دن مجھے روزہ رکھنے اور عبادت کرنے میں مدد دے اور اس میں مجھے بیکار باتوں اور گناہوں سے بچائے رکھ اور اس میں مجھے یہ توفیق دے کہ ہمیشہ تیرے ذکر و فکر میں رہوں، اے گمراہوں کو ہدایت دینے والے۔
آٹھویں دن کی دعا:
اے معبود آج کے دن مجھے یتیموں پر رحم کرنے ، ان کو کھانا کھلانے اور کھلے دل سے  سب کو سلام کہنے اور شرفاء کے پاس بیٹھنے کی توفیق دے اپنے فضل سے، اے آرزو مندوں کی پناہ گاہ۔
نویں دن کی دعا:
اے اللہ آج کے دن مجھے اپنی وسیع رحمت میں سے بہت زیادہ حصہ دے۔ مجھ کو اپنے روشن دلائل کی طرف رہنمائی فرما اورمجھے اپنی رضا کی طرف لے جا،اے شوق رکھنے والوں کی آرزو پوری کرنے والے۔
دسویں دن کی دعا:
اے معبود آج کے دن مجھے ان لوگوں میں رکھ جو تجھ پر بھروسہ کرتے ہیں۔ مجھے ان لوگوں میں قرار دے جو تیرے حضور کامیاب ہیں اور اپنے احسان و کرم سے مجھے اپنے نزدیکی لوگوں میں قرار دے، اے طلبگاروں کے مقصود۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *