آج 28 ستمبر کو بھگت سنگھ کی پیدائش کا دن ہے۔ بھگت سنگھ 28 ستمبر 1907 کو پیدا ہوئے تھے جب کہ 23 مارچ 1931 کو وہ ہندوستان کی آزادی کے لیے شہید ہو گئے۔ بھگت سنگھ کا جنم ضلع لائیلپور موجودہ پاکستان میں ہوا۔ ان کے والدکا نام سردارکرشن سنگھ اور والدہ ودیا وتی تھا ۔ بھگت سنگھ کے پریوار کا پوشتینی گاؤں کھٹکڑ کلاں مشرقی پنجاب میں ضلع نواں شہر میں واقع ہے۔بھگت سنگھ نے جب آنکھ کھولی توہندوستان میں انگریزوں کے خلاف ایک سنگھرش چل رہاتھا۔ جلیانوالہ والے باغ کاخونی سانحہ،کرتار سنگھ سرابھا کو انگریزوں کی طرف سے پھانسی پہ لگایا جانا ،ایسے دل سوز و اقعات تھے جنھوں نے بچپن میں ہی نبھگت سنگھ کی زندگی پر گہرے زخم اور کبھی نہ مٹنے والے نقوش چھوڑے ۔ بھگت سنگھ کے چچا سردار اجیت سنگھ اپنے وقت کے ایک عظیم مجاہدین آزادی تھے۔ اس طرح وطن کی محبت اور ملک کے لیے کچھ کر گزرنے کا جزبہ بھگت سنگھ کو وراثت میں ہی ملا۔اسی طرح جب گاندھی جی نے سول نافرمانی تحریک چلائی تو بھگت سنگھ نے اپنے طالب علمی کے زمانہ اس تحریک خود بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔اس طرح مذکورہ ہندوستان کے نشیب و فراز والے حالات نے بھگت سنگھ کو پوری وطن کی محبت کے رنگ میں شرابور کر دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here