مدھیہ پردیش اسمبلی کا دوروزہ خصوصی اجلاس

 

بھوپال، مدھیہ پردیش اسمبلی کا دو روزہ خصوصی اجلاس جمعرات سے شروع ہو گیاہے۔ اجلاس کو بلانے کا حکومت کا مقصد درج فہرست ذات وقبائل (ایس سی-ایس ٹی) کے رزیرویشن کو آئندہ 10 سال کے لئے بڑھانے والے بل کی منظوری کرنا ہے۔ حکومت نے اس کام کو مکمل کرنے کے لئے 16 اور 17 جنوری دو دن کا وقت طے کیا ہے۔ اس دو روزہ اجلاس میں صرف آئینی ترمیم کی توثیق میں قرارداد منظور کئے جانے کے علاوہ کوئی کام کاج نہیں ہو گا۔

قابل ذکر ہے کہ آئینی (126 واں) ترمیم بل کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی طرف سے بالترتیب 10 اور 12 دسمبر کوپاس کر دیا گیا تھا۔ بل میں لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں درج فہرست ذات وقبائل کے ریزرویشن کو دس سال بڑھانے کی تجویز ہے۔ فی الحال ریزرویشن25 جنوری، 2020 کو ختم ہو رہا ہے۔ بل میں اسے 25 جنوری، 2030 تک بڑھانے کی تجویز ہے۔

اس سلسلے میں مدھیہ پردیش اسمبلی کے چیف سکریٹری اے پی سنگھ نے بتایا کہ ریاست اسمبلیوں اور لوک سبھا میں ایس سی-ایس ٹی ریزرویشن کو مزید 10 سال کے لئے بڑھائے جانے سے متعلق بل کی منظوری کے لئے یہ مدھیہ پردیش اسمبلی کا دو روزہ خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اسے منظوری کے لئے مرکز کی طرف سے ریاستوں کو بھیجا گیا، کیونکہ اسے لاگو کرنے سے پہلے کم از کم 50 فیصد اسمبلیوں کی رضامندی ضروری ہے۔
ہندو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *