بی جے پی لیڈر رما دیوی کے اوپر کچھ ذاتی تبصرہ پر اعظم خان کے خلاف اسپیکر اوم برلا نے جلد کارروائی کرنے کی یقین دہانی کی

Share Article
Speaker Om Birla to take call on action after bipartisan criticism against Azam Khan

 

ڈپٹی اسپیکررما دیوی پراعظم خان کے بیان کی گونج آج بھی لوک سبھا میں سنائی دی۔ ارکان پارلیمان نے اعظم خان کی حرکت کی مذمت کی ۔انہوں نے اعظم خان کی حرکت کو خواتین کی بے ادبی سے تعبیر کیا۔وزیرقانون روی شنکر پرساد کا کہنا ہے کہ اعظم معافی مانگیں ورنہ ان کی رکنیت معطل کی جائے۔

لوک سبھا میں جمعرات کو سماجوادی پارٹی کے رکن اعظم خان کے برتاؤکی آج سبھی پارٹیوں نے ایک آواز ہوکر مذمت کی اور اسپیکر اوم برلا نے جلد کارروائی کرنے کی یقین دہانی کی۔ یاد رہے کہ لوک سبھا میں تین طلاق بل پر بحث کے دوران سماجوادی پارٹی رکن پارلیمنٹ اعظم خان نے چئیر پر بیٹھیں بی جے پی لیڈر رما دیوی کے بارے میں کچھ ذاتی تبصرہ کر دیا جس پر وزیر قانون روی شنکر پرساد نے سخت اعتراض ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا رکن کو اپنے بیان کے لیے معافی مانگنی چاہیے۔ اس پر اعظم خان نے کہا کہ وہ میری بہن جیسی ہیں، معافی کس بات کی مانگنی چاہیے۔

کئی سینئر وزرا او ربرسراقتدار اور اپوزیشن پارٹی کے اراکین کے ذریعہ جمعہ وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھائے جانے پر اسپیکر اوم برلا نے کہا ’’میں نے آپ سب کی بات سنی ہے۔سبھی پارٹیوں کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ بلاکر اس پر جلد ہی فیصلہ کیا جائےگا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *