یوپی میں مہاگٹھ بندھن کی پہلی ریلی آج،مایاوتی اوراکھلیش یادوہوں گے ایک اسٹیج پر

akhlesh-mayawati

لکھنؤ: بی ایس پی، ایس پی اور آر ایل ڈی اتحاد کی لوک سبھا انتخاباتکے لئے پہلی مشترکہ ریلی کی شروعات اتوار(آج) کو سہارنپور کے دیوبند سے ہوگی۔تینوں پارٹیوں کیاتحاد کے بعد لوک سبھا الیکشن کے لئے یہ پہلی مشترکہ ریلی ہوگی۔ بی جے پی کو شکست دینے کے لئے اس مہاگٹھ بندھن کی پہلی مشترکہ ریلی دیوبند میں ہو گی جہاں پہلے مرحلے میں 11 اپریل کو الیکشن ہونے ہیں۔

بہوجن سماج پارٹی کی طرف سے ہفتہ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ بی ایس پی۔ایس پی۔آر ایل ڈی کی پہلی مشترکہ ریلی 7 اپریل اتوار کو سہارنپور ضلع کے دیوبند میں ہوگی۔ دیوبند کی یہ ریلی جامعہ طبیہ میڈیکل کالج کے پاس منعقد کی گئی ہے۔ یہ پہلی بار ہوگا کہ اتحاد کی تینوں پارٹیوں کے اہم لیڈر ایک ہی پلیٹ فارم پر ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق،کہا جارہا ہے کہ کانگریس کے امیدواراورنائب صدرعمران مسعود کی مقبولیت کی وجہ سے مایاوتی اوراکھلیش یادومشترکہ ریلی کرنے پرمجبورہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *