لوک سبھا الیکشن :ایس پی نے جاری کی چوتھی لسٹ، لیکن نہیں ہے ملائم کی لاڈلی بہو اپرناکانام

Share Article

aparna-yadav

سماجوادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کیلئے اپنی ایک اور لسٹ جاری کر دی ہے۔ لیکن اس لسٹ نے کئی لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔اس لسٹ میں گونڈا، بارہ بنکی (محفوظ)، کیرانہ اور سنبھل لوک سبھا سیٹ کیلئے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی نے جمعہ کو گونڈہ لوک سبھا سیٹ سے ونود کمار سنگھ عرف پنڈت سنگھ، بارہ بنکی سے رام ساگر راوت، کیرانہ سے تبسم حسن اور سنبھل سے شفیق الرحمن برق کے ناموں کا اعلان کیا۔
لیکن اس لسٹ میں ملائم سنگھ یادو کے پرانے گڑھ سنبھل سے سماجوادی پارٹی اپرنا یادو کا نام نہ ہونا سب کو چونکا رہا ہے۔خود ملائم سنگھ یادو اپنی بہو اپرنا یادو کو اس سیٹ پر الیکشن لڑانے کے خواہاں تھے۔
aparna

سنبھل اور کیرانہ سیٹ ایس پی کے لئے مضبوط مانی جا رہی ہے۔ کچھ دن پہلے ہی لوک سبھا سیٹ کے لئے ہوئے ضمنی انتخابات میں کیرانہ سے تبسم حسن جیت کر پارلیمنٹ پہنچی ہیں۔ گونڈہ سے پنڈت سنگھ بھی مضبوط امیدوار بتائے جا رہے ہیں۔

اس سے پہلے ایس پی نے ہاتھرس اور مرزا پور سے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔ مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ سیٹ سے رترام بنسل الیکشن لڑیں گے۔ پارٹی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان ناموں کا اعلان کیا ہے۔ رام جی لال سومن کو ہاتھرس اور راجندر ایس. وند کو مرزا پورلوک سبھا حلقہ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔

ایس پی اب تک اپنے 15 امیدوار اعلان کر چکا ہے۔ ایس پی نے سب سے پہلے تین امیدواروں کی لسٹ جاری کی تھی جس میں پارٹی صدر اکھلیش یادو کی بیوی ڈمپل یادو کا بھی نام تھا۔ اس کے بعد 6 امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی جس میں پارٹی سرپرست ملائم سنگھ یادو کا نام بھی شامل تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *