ایس پی اور کانگریس نے راج ناتھ کو گھیرنے کی کوشش کی

Share Article

 

۔لکھنؤ لوک سبھا سیٹ پر کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے امیدواروں کے نام طے ہو گئے ہیں۔ دونوں ہی پارٹیوں نے لکھنؤ میں بی جے پی کے قدآور لیڈر راجناتھ سنگھ کو گھیرنے کی کوشش کی ہے۔ ایس پی نے جہاں خواتین کے ووٹ بٹورنے کے لئے خاتون چہرے کے طور پر شترگھنسنہا کی بیوی پونم سنہا کو اتارا ہے، تو وہیں کانگریس نے سرودھرم کے حامی کالکی پیٹھادھیشور اور کانگریسی لیڈر آچاریہ پرمودکرشنم کو میدان میں اتار دیا ہے۔ لکھنؤ لوک سبھا سیٹ پر نامزدگی کاعمل شروع ہو جانے کے بعد بڑی پارٹیوں میں بی جے پی کے امیدوار راج ناتھ سنگھ نے سب سے پہلے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس کے بعد دوسری پارٹیوں کے امیدوار وں کا اعلان 24 گھنٹے میںہو گیا اور کانگریس اور سماجوادی پارٹی نے اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کر دیا۔ شتروگھن سنہا کی بیوی پونم نے منگل کو ایس پی کا دامن تھاما۔ اس کے فوری بعد ایس پی سپریمو اکھلیش یادو نے بدھ کو انہیں لکھنؤ سے امیدوار بنانے کا اعلان کر دیا۔ پرمود کرشنم کو کانگریس کے اہم حامی کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

 

 

کانگریس نے پرمودکرشنم کو ان کے آبائی ضلعسنبھل سے لوک سبھا کا ٹکٹ دیا تھا اور ایک بار پھر ان کو انتخابی میدان میں اتار دیا ہے۔ لکھنؤ میں ان حامیوں کی تعداد تو کم ہے لیکن پچھلی بار کیطرح وہ فلمی سٹار کے بھروسے وہ اپنا الیکشن لڑیں گے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *