آج سے شروع ہو گیا دنیا کی پہلی 5G موبائل نیٹ ورک، 20 گنا تک بڑھ گئی رفتار

Share Article

5g-mobile-networks

نئی دہلی. انٹرنیٹ کی دنیا کی ایک نئی ٹیکنالوجی 5G لانچ ہونے کے لئے تیار ہے۔ 2G، 3G، 4G نیٹ ورک کے بعد اب جنوبی کوریا آج 5 اپریل کو پورے ملک بھر میں 5 جی نیٹ ورک کی سہولت لانچ کرے گا۔ اس کے بعد جنوبی کوریا 5 جی نیٹ ورک والا پہلا ملک بنے گا۔ 5 جی نیٹ ورک آنے کے بعد وائرلیس انٹرنیٹ کی رفتار 4 جی نیٹ ورک کے مقابلے میں 20 گنا تک بڑھ جائے گی۔

آئندہ سال تک ہندوستان میں بھی ہوگی شروع

5Gکے لئے اس سال جولائی یا اگست میں اسپیکٹرم کی نیلامی ہونی کی توقع ہے۔ ا سپیکٹرم خریدنے کے بعد کمپنیاں انفراسٹکچر تیار کریں گی پھر سروسز شروع ہوں گی۔ مانا جا رہا ہے ہندوستان میں 5 جی سروس اگلے سال ہی شروع ہوگی۔

4G نیٹ ورک کی زیادہ سے زیادہ رفتار اب تک 45 میگا بائٹ فی سیکنڈ ریکارڈ کی گئی ہے۔ 5G میں یہ رفتار 1 گیگا بائٹ فی سیکنڈ تک پہنچ جائے گی، یعنی ڈھائی گھنٹے کی ایک ہائی کوالٹی فلم کو ایک سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ 5G نیٹ ورک آنے کے بعد ٹوسٹر سے ٹیلی فون اور الیکٹرانک گاڑی سے پاور گرڈ تک ٹیکنالوجی میں تبدیلی دیکھنے کو ملیں گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *