سون بھدر جا رہے ٹی ایم سی ممبران پارلیمنٹ کو پولیس نے حراست میں لیا

Share Article
Derek O’Brien led TMC delegation protest after they were stopped by police at the

 

وارانسی، گھوراول کے امبھا گاؤں میں خونریز لڑائی میں مارے گئے دیہاتیوں کو لے کر سیاسی پارہ پورے ملک میں چڑھنے لگا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے بعد ہفتہ کو امبھا قتل عام میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ سے ملنے جا رہے ترنمول کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ کو پولیس نے وارانسی ایئر پورٹ پر روک لیا۔ اس دوران دھرنے میں بیٹھنے کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا۔ اس کو لے کر ریاستی حکومت اب اپوزیشن کے نشانے پر ہے۔

Image result for Sonbhadra going TMC members of the parliament in police custody

گھوراول قتل عام میں متاثرہ خاندان سے ملنے کو لے کرچنار گیسٹ ہاؤس میں گزشتہ 24 گھنٹے سے غیر اعلانیہ طور پر نظربند کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری اور اتر پردیش انچارج پرینکا گاندھی کے دھرنے کو دیکھ دیگر اپوزیشن پارٹی بھی فعال ہوگئی ہیں۔

Image result for Sonbhadra going TMC members of the parliament in police custody

اسی سلسلہ میں مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے اپنی پارٹی کے چار ارکان پارلیمنٹ ڈیریک او برائن، سنیل منڈل، عبیر رنجن بسواس اور اوما سرین کو ہفتہ کو گھوراول، سون بھدر متاثرہ خاندانوں سے ملنے کے لئے بھیجا۔ممبران پارلیمنٹ جیسے ہی بابت پور ایئر پورٹ پرپہنچے وہاں پہلے سے موجود پولیس نے انہیں روک لیا اور بعد میں حراست میں لیا۔ممبران پارلیمنٹ نے اس کی اطلاع ٹویٹر پر ویڈیو جاری کرکے دی۔

 

ادھر سون بھدر ضلع انتظامیہ نے ضلع میں دو ماہ کے لئے دفعہ -144 لگا دیہے۔ ضلع میں حکم امتناعی 11 جولائی سے 12 ستمبر تک لاگورہے گا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بغیر اس کی اجازت کے کوئی سون بھدر نہیں جا سکے گا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *