کینسر سے جنگ جیت کر ممبئی لوٹیں اداکارہ سونالی بیندرے

Share Article
sonali
کینسر کا علاج کرنے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے امریکہ سے ممبئی لوٹ آئی ہیں۔آپ کوبتادیں کہ اداکارہ سونالی بیندرے گذشتہ کئی مہینے سے نیو یورک میں کینسر کا علاج کرارہی تھیں۔ سونالی بیندرے کینسر جیسی بیماری سے جنگ جیت کر ممبئی لوٹ آئی ہیں۔علاج کی وجہ سے سونالی کے سرپرایک بھی بال نہیں تھے، مگرچہرے پر ہمیشہ کی طرح بڑی سی مسکان تھی۔بہرکیف وہ اب پوری طرح صحت مند ہیں اور ممبئی لوٹ آئی ہیں۔ان کے شوہر اور فلم ساز گولڈی بہل نے بتایا کہ اب صرف روٹین چیک اپ اور اسکین ہوتے رہیں گے۔سونالی نے جب ایئرپورٹ پر میڈیا کیمروں کو دیکھا تو وہ جذباتی ہوگئیں۔وہ مسلسل اپنے ہاتھ جوڑ کر سبھی کا شکریہ اداکررہی تھیں۔غورطلب ہے کہ گولڈی نے اپنی بیوی سونالی کا نیویارک میں بھرپورساتھ دیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *