سونم کپور کے ساتھ برطانوی ایئرویز میں پیش آیا کچھ ایسا واقعہ، کہا اب نہیں جائوں گی

Share Article

سونم کپور کے ساتھ برطانوی ایئرویز کی فلائٹ میں ہوا کچھ ایسا، کہا اب کبھی نہیں جاؤں گی اس ٹویٹ کے فوراً بعد برطانوی ایئرویز نے سونم کپور سے معافی مانگ لی ہے اور اس معاملے پر فوراً کارروائی کرنے کی بات کہی۔

سونم کپور گزشتہ کچھ دنوں سے فلموں سے دور ہیں اور ان دنوں شوہر کے ساتھ تھوڑا کوالٹی وقت گزار رہی ہیں۔ اس درمیان سونم کافی سفر کر رہی ہیں لیکن اس ٹریولنگ کے دوران جو واقعہ سونم کپور کے ساتھ برطانوی ایئرویز میں پیش آیا ہے اس سے وہ کافی پریشان ہو گئی ہیں۔ اتنا ہی نہیں سونم نے اب برطانوی ایئرویز (British Airways) سے سفر نہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ سونم نے خود یہ بات ٹویٹ کر ظاہر کی ہے۔ حالانکہ سونم کے اس ٹویٹ کے فوراً بعد برطانوی ایئرویز نے ان سے معافی بھی مانگ لی ہے۔

دراصل سونم کپور کا بیگ برطانوی ایئرویز نے کھو دیا ہے۔ ایسا اس ماہ میں دوسری مرتبہ ہوا ہے اور اس بات سے سونم کافی ناراض ہوگئی ہیں۔ سونم نے ٹویٹ کیا، “اس مہینے میں یہ تیسری مرتبہ ہورہا ہے کہ میں برطانوی ایئرویز سے سفر کررہی ہوں اور یہ دوسری بار ہے جب میرا بیگ کھوگیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ مجھے سبق مل چکا ہے۔ اب میں برطانوی ایئرویز سے کبھی سفر نہیں کروں گی۔

اس ٹویٹ کے فورا بعد برطانوی ایئرویز نے سونم کپور سے معافی مانگ لی ہے اور اس معاملے پر فوراً کارروائی کرنے کی بات کہی۔

بتادیں کہ کچھ دنوں پہلے سوناکشی سنہا کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا تھا۔ سوناکشی کا بیگ انڈیگو کے سفر کے دوران ٹوٹ گیا اور اس کی تصویر سوناکشی نے ٹویٹر پر شیئر کی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *