سہیل خان نے کھولی ایشوریہ اور سلمان کے رشتے کی پول

Share Article
salman-khan-and-ashwariya-r
ایک وقت تھا جب بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور ایشوریہ رائے ایک دوسرے کے بہت قریب تھے۔یہ بات سب ہی جانتے ہیں۔پھر بتایا جاتا ہے کہ سلمان خان کے غصہ کی وجہ سے ایشوریہ ان سے الگ ہو گئی تھیں۔بریک اپ ہونے کے بعد دونوں نے کبھی ایک ساتھ کام نہیں کیا ۔لیکن اب اس رشتے کی حقیقت سہیل خان نے بتائی ہے۔
آپ کو بتادیں کہ سلمان خان اور ایشوریہ 19سال قبل ایک فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔اس فلم کے بعد ہی دونوں کے بیچ نزدیکیاں بڑھنے لگی تھیں۔دونوں ملنے لگے،ساتھ گھومنے لگے لیکن دونوں کی محبت آخر 3,4سال تک ہی چل پائی۔ایشوریہ نے سلمان خان پر شدید الزام لگائے تھے۔انہوں نے کئی بار کہا کہ سلمان خان ان پر ہاتھ اٹھایا کرتے تھے۔لیکن سلمان خان نے ہمیشہ ان باتوں سے انکار کیا۔
اب سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان نے ایک ایسی بات بتائی ہے لوگوں کواب تک پتہ نہیں ہوگی۔سہیل خان نے کہا کہ اب ایشوریہ کچھ بھی باتیں بنا رہی ہوں کچھ بھی کہہ رہی ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ جب وہ سلمان کے ساتھ گھومتی پھرتی تھیں اور ہمارے گھر آتی تھی تو کیا انہیں تب رشتہ قبول تھا؟۔سہیل نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ جب ایشوریہ وویک اوبرائے کے ساتھ ریلیشن میں تھیں تب بھی وہ سلمان خان کے رابطہ میں رہتی تھیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *