قسمت اچھی ہو تو یوں بھی ہوتا ہے

Share Article


اگر زندگی لمبی ہو تو کوئی مختصر نہیں کرسکتا اور مختصر ہو تو کوئی لمبی نہیں کرسکتا۔اس کی مثال ہم اپنی زندگی میں دیکھتے رہتے ہیں۔ابھی حال ہی میں چین میں ایک ایسا حادثہ پیش آیا جس نے یقین دلادیا کہ یقیناًیہ محاورہ بالکل سچ ہے۔وہاں ایک موٹر سائیکل سوار ٹرک کی زد میں آکر بھی موت کے منہ سے باہر نکل آیا۔
قسمت اگر اچھی ہو تو انسان خطرناک حادثات کی زدمیںآنے سے بھی بچ جاتا ہے۔ یہ واقعہ چین میں پیش آیاجب ایک ٹرک ڈرائیوانتہائی تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کر رہا تھا کہ بے قابو ہو کر بیچ سڑک پر اْلٹ گیا۔اسی دورا ن وہ موٹرسائیکل سوار وہاں سے گزرتے ٹرک کی زد میں آنے سے بال بال بچا۔رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں ٹرک کو کافی نقصان پہنچا تاہم ٹرک ڈرائیور بالکل محفوظ رہا

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *