himachal
ہماچل پردیش میں برف باری کا دورجاری ہے۔خاص بات یہ ہے کہ ہماچل پردیش میں مارچ مہینے میں بھی برفباری دیکھنے کو مل رہی ہے۔مشہور سیاحتی مقامات منالی، ڈلہوزی اور کفری میں تازہ برفباری ہوئی ہے۔ریاست میں محکمہ موسمیات کے الرٹ کے بیچ پہاڑیوں پربرف باری ہورہی ہے۔بتایاجارہاہے کہ قبائلی اضلاع کنور اور لاہول۔سپیتی میں بھاری برف گری ہے۔ پوری ریاست میں 121 سڑکیں برفباری اورتودے کھسکنے کی وجہ سے بند ہیں۔ بتایاجارہاہے کہ کلوضلع کی منالی وادی میں تازہ برف باری کے بعد شاندار نظارہ دیکھنے کوملا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here