ہریانہ کے اسکول میں مڈ ڈے میل میں ملا سانپ

Share Article
Snake-in-Mid-Day-Mealفریدآباد : اسکولوں میں بچوں کی غذا کے لئے شروع کئے گئے مڈ ڈے میل کو لے کر کس طرح کی لاپروائی برتی جا رہی ہے اس کا ایک نمونہ ہریانہ میں سامنے آیا ہے۔ یہاں واقع ایک اسکول میں بچوں کو دئے جانے والے مڈڈے میل میں سانپ ملا ہے۔
جانکاری کے مطابق فرید آباد میں واقع گورنمنٹ گرلس اسکول میں بنے مڈڈے میل میں سانپ کا بچہ نظر آیا،جس کے بعد افراتفری پھیل گئی۔یہ سانپ کا بچہ اس وقت نظر آیا جب بچے یہ کھانا کھا چکے تھے۔ اسے دیکھتے ہی فوری طور پر بچوں کو کھانا کھانے سے روک دیا گیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ اسکول میں کھانا کھانے کے بعد کچھ بچوں نے الٹی کی۔ اطلاعات کے بعد پرنسپل اور دیگر اساتذہ نے جب مڈڈے میل کی جانچ کی تو اس میں سانپ کا بچہ مرا ہوا نظر آیا۔ کھانا کھا چکے بچوں کوں اس کے بعد اسپتال لے جایا گیا۔ اسکول کی پرنسپل برج بالا نے اس کی جانکاری سینئر افسران اور مڈڈے میل سپلائی کرنے والی اسکان فوڈ کو بھی دی۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *