مرکزی وزارت برائے خواتین واطفال بہبود کی وزیر اسمرتی ایرانی نے ٹویٹ کر وزیر اعظم مودی اور امت شاہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Image result for Smriti Irani to thank Prime Minister Modi and Amit Shah
اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسمرتی ایرانی نے لکھا، ‘آج امیٹھی سے لوک سبھا کے منتخب رکن کے طور پر حلف لیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ جی کے تئیں شکریہ کا اظہار کرتی ہوں، جنہوں نے مجھے امیٹھی کی نمائندگی کرنے کا موقع دیا۔ امیٹھی کے لوگوں کا شکریہ جنہوں نے بی جے پی اور مجھے اپنا آشیرواد دیا‘۔
Image result for Smriti Irani to thank Prime Minister Modi and Amit Shah
قابل ذکر ہے کہ آج سے لوک سبھا کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ پارلیمنٹ میں 17 ویں لوک سبھا کا آج پہلا دن ہے۔ آج اور کل 542 نئے رہنما حلف لیں گے۔ اسی دوران مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے 17 ویں لوک سبھا میں رہنما کے طور پر حلفلیا۔ اس دوران ممبران پارلیمنٹ نے ان کا زوردار استقبال کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here