اسمرتی ایرانی کی پہل، امیٹھی میں لگا کرکٹ کامہاکمبھ- 2020

Share Article

مرکزی وزیر اور یہاں کی ممبر پارلیمنٹ نے ایک بار پھر امیٹھی کے نوجوانوں کا دل جیتنے والا قدم اٹھایا ہے۔ ان کے تعاون سے اتھان سروس انسٹی ٹیوٹ امیٹھی میں کرکٹ کا مہا کمبھ کرا رہا ہے۔ کرکٹ مہاکمبھ کا عنوان ‘کھیلے گا یووا، جیتے گی امیٹھی۔
بی جے پی ضلع صدر درگیش ترپاٹھی نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ کرکٹ مہاکمبھ- 2020 کا آغاز سوامی وویکانند کی جینتی سے ہو چکا ہے۔ 30 جنوری تک مسلسل میچ کھیلے جائیں گے۔ مقابلہ کوارٹر فائنل میچ امیٹھی میں کھیلا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ فاتح ٹیم کو 51 ہزار روپے نقد اور رنر اپ ٹیم کو 31 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ سب سے بہتر بلے باز، سب سے بہتر بالر، سب سے بہتر فیلڈر اور سب سے بہتر وکٹ کیپر ان تمام کو 51 سو روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔ ضلع صدر نے بتایا کہ امیٹھی کی رکن پارلیمنٹ اسمرتی ایرانی نے امیٹھی کے نوجوانوں کو کھیل کے تئیں بیدار کرنے اور صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے یہ قدم اٹھایا ہے۔ اس سے امیٹھی کے نوجوانوں کو شناخت بھی ملے گی۔ انہوں نے بتایا کی گزشتہ سال بھی ان کے ذریعہ ایسا مقابلہ کرایا جا چکا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *