تمباکو نوشی چہرے کو جوانی میں ہی بوڑھا کردیتی ہے، تحقیق

Share Article

سانس میں بو سے لیکر انگلیوں پر نشانات تک، تمباکو نوشی صحت کے علاوہ شخصیت پر بھی متعدد منفی اثرات مرتب کرتی ہے اور اب سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ تمباکو نوشی آپ کے چہرے کو جوانی میں ہی بوڑھا بھی کرسکتی ہے۔

برسٹل یونیورسٹی کی تحقیق میں یوکے بائیو بینک کے 2 گروپس کو دیکھا گیا جس میں ایک گروپ میں شامل ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد نے کبھی تمباکو نوشی نہیں کی تھی جبکہ ڈیڑھ لاکھ کا دوسرا گروپ ایسے لوگوں پر مشتمل تھا جو سابق یا اب بھی سیگریٹ پینے کے عادی تھے۔

نتائج سے انکشاف ہوا کہ جو لوگ تمباکو نوشی کرتے ہیں یا کرتے رہے ہیں، ان کے چہرے کی عمر بہت تیزی سے بڑھتی ہے اور وہ قبل از وقت ہی بوڑھا محسوس ہونے لگتا ہے جبکہ اس عادت سے پھیپھڑوں کے افعال خراب ہوتے ہیں اور جلد کے کینسر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسا طریقہ کار تجویز کیا ہے جو کہ بہت زیادہ تمباکو نوشی کے اثرات کو جاننے میں مدد دیتا ہے، ہزاروں عادات کو دیکھنے کے بعد یہ دریافت کیا گیا کہ یہ عادت کس طرح اثرات مرتب کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پھیپھڑوں کی صحت جیسے متعدد منفی اثرات تو پہلے ہی تمباکو نوشی کے نتیجے میں جسم پر مرتب ہوتے ہیں اور اب ہم نے بہت زیادہ تمباکو نوشی اور چہرے پر بڑھاپے کے درمیان تعلق کو دریافت کیا ہے۔ اس سے قبل 2017 میں امریکا کے مایو کلینک کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ تمباکو نوشی کی عادت چہرے پر جھریاں بڑھانے کا باعث بنتی ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ سیگریٹ میں موجود متعدد کیمیکلز براہ راست کولیگن اور Elastin نامی پروٹینز کو نقصان پہنچاتے ہیں جو کہ جلد کے اسٹرکچر کو سپورٹ کرتے ہیں۔ اسی طرح سیگریٹ نوشی کے دوران چہرے کے اعضا کو بار بار ایک عمل کرنا پڑتا ہے جیسے ہونٹوں کو سکیڑنا وغیرہ، تو ایسا کرنے پر جھریوں کی رفتار کو پر لگ جاتے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *