دہلی میں اسماگ کی وجہ سے پانچویں کلاس تک کے اسکول 8نومبرکوبند

Share Article
smog-pollution file photo
دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیانے بڑھتے آلودگی کولیکرہوئی میٹنگ کے بعدبتایاکہ اسماگ کے چلتے 8نومبرکوپانچویں کلاس تک کے بچوں کی چھٹی رہے گی۔منیش سسودیانے دہلی کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کہیں بھی پتے،لکڑی یادیگرچیزیں نہ جلائیں کیونکہ اس سے ہوامیں آلودگی ہوتی ہے۔وہیں دہلی کے اسکولوں کوایڈوائزری جاری کی جارہی ہے کہ خراب ہوتے حالات کودیکھتے ہوئے بچوں کی مارننگ اسمبلی اورباہرکی سرگرمیاں بندکردی جائیں۔پرائمری اسکولوں کی چھٹی پردہلی سرکارنے فی الحال 8نومبرتک کیلئے حکم دیاہے اورکہاہے کہ ضرورت پڑنے پراس آرڈرکوآگے بھی جاری رکھاجاسکتاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *