مودی جی کی سیاست کا آخری دن میرا بھی آخری دن ہوگا:اسمرتی ایرانی

Share Article
smriti-irani
مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے اتوار کو کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی جس دن سیاست سے سنیاس(ریٹائرمنٹ) لیں گے ،اس دن وہ بھی سیاست کو الوداع کہہ دیں گی۔لیکن اسمرتی ایرانی نے کہا کہ مودی ابھی بہت سالوں تک سیاست میں رہیں گے۔انہوں نے ’ورڈس کاؤنٹ مہوتسو‘میں یہ بات کہی۔جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ آپ کب (پردھان سیوک)بنیں گی۔دراصل اس لفظ کا استعمال مودی خود اپنے لئے کرتے ہیں۔(سوال پوچھنے والے کا شایدمقصدتھاکہ آپ کب وزیراعظم بنیں گی)اسمرتی ایرانی نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ کبھی نہیں ۔میں سیاست میں بہترین لیڈران کے ساتھ کام کرنے کے لئے آئی ہوں اور اس معاملہ میں بہت ہی خوش قسمت رہی ہوں کہ میں اٹل بہاری واجپئی جیسے بہترین لیڈر کی سرپرستی میں کام کیا اور اب مودی جی کے ساتھ کام کررہی ہوں ۔مزید انہوں نے کہا کہ جس دن وزیر اعظم نریندر مودی سیاست کو الوداع کہہ دیں گے ،میں بھی اسی دن ہندوستان کی سیاست کو چھوڑدوں گی۔
آپ کو بتادیں کہ اسمرتی ایرانی بی جے پی کے بڑے لیڈران میں سے ایک ہیں ۔پچھلے لوک سبھا الیکشن میں اسمرتی ایرانی امیٹھی سے راہل گاندھی کے خلاف الیکشن لڑا تھا لیکن اچھی ٹکر دینے کے باوجود ہار گئی تھی۔رافیل معاملہ پر بھی انہوں نے پارلیمنٹ میں جو تقریر کی تھی اس نے بھی کافی سرخیاں بٹوری تھیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *