جموں و کشمیر میں پنچایت انتخابات کے چھٹے مرحلے کی پولنگ

Share Article
jammu-kashmir
جموں و کشمیر میں پنچایت انتخابات کے چھٹے مرحلے کی ووٹنگ ہفتہ کوصبح آٹھ بجے سے سخت سیکورٹی کے درمیان سے شروع ہوئی۔صبح کے وقت ٹھنڈ کے باوجود جموں وکشمیردونوں جگہ ووٹروں کوپولنگ مراکز کے باہردیکھاگیا۔ سخت سیکورٹی کے درمیان جموں و کشمیر کے نو اضلاع میں پولنگ جاری ہے۔
چھٹے مرحلے کے انتخابات میں 3174 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ جس میں سے 410کشمیر اور2764جموں میں ہیں۔ ریاست میں 771 پولنگ مراکز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، جس میں سے کشمیر ڈویژن میں 410 اور جموں ڈویژن میں 361 پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔ اس مرحلے میں کل 7ہزار156امیدوارمیدان میں ہیں۔سبھی پولنگ مراکز پر اضافی سکیورٹی کو تعینات کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ریاست میں پنچایت انتخابات نو مراحل میں ہوں گے۔ پانچ مراحل کے انتخابات پر امن مکمل ہو چکے ہیں جبکہ چھٹے مرحلے کے انتخابات کی تیاری جاری ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *