اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول میں چھ روزہ سمر کیمپ اختتام پذیر

Share Article

Spring-Dale-School

دیوبند:عصری ادارہ اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول میں گزشتہ چھ روز سے جاری سمر کیمپ اختتام پذیر ہوگیاہے، جس میں طلباء طالبات نے سیومنگ میں حصہ لیکر خوب لطف اٹھایا۔ یوکے جی سے درجہ پانچوں تک کے بچوں کے لئے کھیل کود،این ٹی ٹی کمپیوٹر کلاسسز بھی کرائی گئی۔ اس سمر کیمپ کا نظام اسکول کوآرڈی نیٹر کماری یسریٰ سعود نے کیا۔کیمپ سے بچوں کے اندر کھیل کود تئیں دلچسپی اور خود اعتمادی میں اضافہ ہوا،اس دوران بچوں کی پوشیدہ صلاحیتیں بھی نکھری ہیں۔ کیمپ میں بچوں نے سیومنگ،کرکٹ اورفٹ پال کھیل کر اپنی جسمانی فٹ نیس کامظاہرہ کیا۔ اس دوران بچوں نے کمپیوٹر کے ابتدائی پروگرام سیکھے۔ کیمپ میں مونسہ گل اور بلال،مہروز،روبی،ثمرین خالد، ثمرین جہاں،عائشہ نوید او ر پرویش نے اپنا تعاون کیا۔ اسکول چیئرمین سعد صدیقی نے کہاکہ اس طرح کی ایکٹیویٹی سے بچوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتاہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *