سیتامڑھی: نیپالی لڑکی سے اجتماعی آبروریزی

Share Article

 

سیتامڑھی، نیپال کی سر حد سے متصل بہار کے سیتامڑھی ضلع میں جمعرات دیررات ایک نیپالی لڑکی سے اجتماعی آبروریزی کا واقعہ سامنے آیا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی شکایت پر ایک شخص کو حراست میں لیا ہے، فی الحال اس سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے۔

 

پولیس کے مطابق متاثرہ نے شکایت میں بتایا کہ وہ اپنی بہن اور بہنوئی کے ساتھ سیتامڑھی آئی تھی۔ یہاں سے واپسجانے کے لئے جمعرات کی رات دو بجے پھاگورام پٹرول پمپ پرواقع بس اسٹینڈ کے پاس بیٹھ کر بس کا انتظار کر رہی تھی۔ تبھی پانچ درندے اس کے پاس آئے اورجبری طور پر پکڑ کر ویران جگہ لے گئے، جہاں اجتماعی طور پر اس کے ساتھعصمت دری کے واقعہ کو انجام دیا۔

 

پولیسکا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد متاثرہ لڑکی کے بیان پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ شکایت کی بنیاد پر ایک نوجوان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *