انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے صدربنے سراج الدین قریشی

Share Article
sirajuddin-qureshi
آج انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے الیکشن کاحتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے الیکشن میں سابق مرکزی وزیرعارف محمد خان کوشکست دے کر ایک بارپھرسراج الدین قریشی صدرمنتخب ہوگئے ہیں۔ سراج الدین قریشی نے عارف محمد خان کوبڑے فرق سے ہرادیا ہے۔ سراج الدین قریشی صدر ہوں گے جبکہ نائب صدرایس ایم خان ہوں گے۔ سراج الدین قریشی کو1339 ووٹ ملے جبکہ عارف محمد خان کو 702 ووٹوں پراکتفا کرنا پڑا۔ وہیں نائب صدرکیلئے ایس ایم خان نے 1036 ووٹ حاصل کرکے جیت درج کی ہے ۔
سراج الدین قریشی پینل کے 12 امیدواروں کوکامیابی ملی ہے ۔وہیں آزاد امیدوارکی حیثیت سے قسمت آزمانے والے قمراحمد جیت گئے ہیں۔ بورڈ آف ٹرسٹی کے لئے ابرار احمد، ابوذرحسین خان، احمد رضا، جمشید زیدی، قمراحمد، شرافت اللہ اورشمیم احمد الیکشن جیت گئے ہیں جبکہ ایگزیکٹیوکمیٹی کے لئے بدرالدین خان، بہاریوبرقی، شاہانہ بیگم اورسکندرحیات کو کامیابی ملی ہے۔بہرکیف سراج الدین قریشی نے عارف محمد خان کوبڑے فرق سے ہرادیا ہے۔ سراج الدین قریشی انڈیااسلامک کلچرل سینٹرکے صدر ہوں گے جبکہ نائب صدرایس ایم خان ہوں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *