فلم ’سمبا‘ نے مچائی باکس آفس پر دھوم 

Share Article
simmba
28دسمبر کو ریلیز ہوئی رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ ایک ماہ سے سنیما گھروں میں جمی ہوئی ہے۔یہ فلم باکس آفس پراچھی کمائی کررہی ہے۔اس فلم میں رنویر سنکھ پہلی بار پولیس آفیسر کا رول ادا کرتے ہوئے دکھائی دئیے ہیں اور ان کا یہ انداز ناظرین کو بے حد پسند بھی آیا۔روہت شیٹی کی ڈائیریکشن میں بنی یہ مسالہ فلم ہے ،جس میں رنویر سنگھ نے ایکشن اور کامیڈی میں ڈبل ڈوز دی ہے۔آپ کو بتادیں کہ سمبا سنگھم سیریز کی تیسری فلم ہے۔سمبا سال 2018کی آخری فلم تھی ۔فلم نے پہلے ہی دن 20.72کروڑکی کمائی کی تھی۔اب بتایا جا رہا ہے کہ سمبھا نے 26جنوری تک 239.13کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے۔
زبردست ایکشن ،رومانس اور کامیڈی سے بھرپور اس فلم میں رنویر سنگھ نے ایس پی سنگرام بھالے راؤکا رول ادا کیا ہے جو کہ ایک رشوت خور پولیس آفیسر ہوتا ہے اس کا صرف ایک ہی مقصد ہوتا ہے کہ اس کو صرف پیسے کمانے ہوتے ہیں۔لیکن بعد میں اس میں کس طرح سے تبدیلی آتی ہے اور کس طرح انصاف کے لئے لڑتا ہے،یہ سب جاننے کہ لئے آپ کو فلم دیکھنی ہوگی۔قابل ذکرہے کہ بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اوراداکارہ امرتاسنگھ کی بیٹی سارہ علی خان فلم’ سمبا‘ میں مرکزی کردارمیں ہے۔یہ ان کی دوسری فلم ہے ۔اس سے پہلے وہ فلم ’کیدارناتھ ‘ میں نظرچکی ہے۔دونوں فلموں میں اداکارہ کوکافی پسندکیاگیابلکہ چہارجانب ان کی اداکاری کی خوب تعریف ہورہی ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *