سکم ضمنی انتخابات: 107 سال کی عمررسیدہ خاتون نے ووٹنگ کی

Share Article

انتخابات کو جمہوریت کے تہوار کے طور پر دیکھا جا تا ہے۔ ایسے میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ گھروں سے باہر نکل کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔ اس کے باوجود کچھ لوگ سستی اور کاہلی میں ووٹ دینے کے لیے نہیں نکلتے ہیں۔ سکم کی سب بزرگ ووٹر سمتر رائی ان کے لئے باعث ترغیب ہیں۔ انہوںنے پیر کی صبح ووٹ دیا۔ وہ 107 سال کی ہیں۔

انہوں نے آج صبح ریاست کے جنوب ضلع کے پوکلوک-کامرانگ حلقہ کے تحت کامرانگ ثانوی اسکول میں ووٹ دیا۔ اسی سال گذشتہ اپریل مہینے میں ہوئے عام انتخابات میں بھی انہوں نے ووٹ دیا تھا۔ اسمبلی ضمنی انتخاب کے لئے وہ آج دوبارہ پولنگ کے لئے پولنگ اسٹیشن پہنچیں۔ انہیں ان کے لواحقین پولنگ اسٹیشن لے کر آئے تھے۔

اپوزیشن سکم ڈیموکریٹک فرنٹ (ایس ڈی ایف ) پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پون چاملنگ گذشتہ عام انتخابات میں پوکلوک-کامرانگ اور نامچی -سنگی تھانگ حلقہ سے الیکشن لڑے تھے۔ دونوں حلقوں میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد چاملنگ نے پوکلوک-کامرانگ حلقہ چھوڑ دیا تھا، جس کی وجہ سے آج یہاں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سکم کے تین حلقوں میں مجوزہ ضمنی انتخابات کے لئے آج ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ جنوبی ضلع کے پوکلوک-کامرانگ حلقہ کے لئے تین امیدوار انتخابی میدان میں ہیں، جن میں حکمران سکم انقلابی مورچہ پارٹی کے صدر اور وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ، اپوزیشن ایس ڈی ایف پارٹی کے موجیس رائی اور سکم رپبلکن پارٹی کے یدو کمار رائی شامل ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *