امریکہ میں سکھ افسر دھالیوال کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا

Share Article

امریکہ کے ٹیکساس کے پہلے سکھ افسر سندیپ دھالیوال کو ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نم آنکھوں کے ساتھ آخری رسومات ادا کی۔ ان کا جنازہ سرکاری اعزاز اور سکھ رواج کے مطابق بدھ کو کیا گیا۔ اس دوران انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ یہ معلومات جمعرات کو میڈیا رپورٹ سے ملی۔

واضح ہو کہ گزشتہ دنوں ڈیوٹی کے دوران ایک ٹریفک سگنل پر ایک گاڑی کو روکتے وقت ایک شخص نے ان پر حملہ کیا تھا، جس میں گولی لگنے سے دھالیوال کی جان چلی گئی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ دس ہزار سکھوں کی آبادی والے ہیری کاؤنٹی میں دھالیوال (42) پہلے ہندوستانی سکھ پولیس افسر تھے۔ وہ ٹیکساس کے واحد ایسے افسر تھے، جو اپنی پگڑی اور داڑھی کے ساتھ ڈیوٹی کرتے تھے۔ وہ گزشتہ 10 سال سے محکمہ پولیس میں کام کر رہے تھے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *