سدھو نہیں چھوڑیں گے کامیڈی شو

Share Article

Navjot-Singh-Siddhuگرھ: کرکٹر سے سیاستداں بنے اور اب کامیڈی شو کے جج کا کردار سے سرخیوں میں آئے نوجوت سنگھ سدھو نے حال ہی میں پنجاب میں نئی سیاسی پاری کا آغاز کیا ہے لیکن معاملہ تنازعات میں گھر گیا ہے۔ وزیر عہدہ اور کامیڈی شو کا کام ایک ساتھ کرنے پر اٹھے تنازعہ کے درمیان آج سدھو کی اہلیہ نوجوت کور نے کہا کہ اگر یہ معاملہ آفس آف پرافٹ کے تحت آئے گا سدھو شو چھوڑ دیں گے۔ نوجوت کور نے ان اٹکلوں کو بھی خارج کیا کہ سدھو نے وزارت شہری ترقیاتی کا مطالبہ کیا ہے۔ نوجوت کور نے کہا کہ سدھو نے بس ایک مشورہ دیا ہے۔

اس درمیان سدھو نے شو چھوڑنے سے انکار کیا ہے۔ سدھو نے کہا کہ یہ فائدہ کا عہدہ نہیں ہے۔ حالانکہ انھوں نے کہا کہ وہ کپیٹن امریندر سنگھ کا احترام کرتے ہیں اور ان کے حکم کی تعمیل کریں گے۔اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ پنجاب حکومت میں وزیر بنے نوجوت سنگھ سدھو اگر کامیڈی شو دی کپل شرما شو میں کام کرنا جاری رکھنا چاہتے ہیں تو وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ اسے لے کر قانونی صلاح لیں گے۔ انڈیا ٹوڈے کے شو ٹو دی پوائنٹ میں کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ سدھو کو ٹوی میں کام کرنا جاری رکھنا چاہئے یا نہیں اس پر وہ ایڈوکیٹ جنرل کی رائے مانگیں گے۔

انھوں نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ آئینی اس بارے میں کیا کہتا ہے۔ ہمیں ہمارے وکیل سے پوچھنا ہوگا کہ کیا کوئی وزیر رہتے ہوئے وہ کر سکتا ہے جو وہ منع کرنا چاہتا ہے۔ یہ پوری طرح سے قانون پر منحصر کرتا ہے۔ میں نہیں جانتا کہ یہ مفادات کا ٹکرائو ہے یا نہیں۔ میں رائے لوگوں گا اور اس کے بعد سدھو سے  بات کروں گا۔ انتخابات سے پہلے کانگریس میں آئے سدھو کو امریندر سنگھ نے مقامی انتظامی، سیاحت اورثقافتی معاملات، آرکائیوس اور میوزیم جیسی وزارتوں کی ذمہ داری سونپی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *