شردھا کپور اپنے لانگ ٹرم بوائے فرینڈ سے کریں گی شادی؟

Share Article

 

گزشتہ سال یعنی 2018 میں بالی ووڈ میں کس طرح شادیوں کا دور چلا تھا یہ تو سبھی کو معلوم ہے ۔ پرینکا چوپڑا ، سونم کپور ، نیہا دھوپیا جیسی کئی اداکاراوں نے شادی کی تھی ، وہیں اب ایسا معلوم ہورہا ہے کہ شادیوں کا ایسا ہی دور آنے والے سال یعنی 2020 میں بھی دکھائی دے گا ۔ پچھلے کچھ دنوں سے کئی سلیبریٹیز کے معاشقہ کی خبریں گردش میں ہیں اور یہ سلیبریٹیز آنے والے دنوں میں شادی بھی کرسکتے ہیں ۔ وہیں ایسے میں ایک اور مشہور اداکارہ کی شادی کو لے کر خبریں آرہی ہیں۔ یہ اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ شردھا کپور ہیں ۔

Image result for shraddha kapoor hot

دراصل کئی میڈیا رپورٹس میں یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ شردھا کپور اپنے لانگ ٹرم بوائے فرینڈ سے 2020 میں شادی کرسکتی ہیں ۔ شردھا کپور کے یہ بوائے فرینڈ روہن شریشٹھا بتائے جارہے ہیں ۔ ان دونوں کے معاشقہ کو لے کر پہلے بھی کئی افواہیں اڑ چکی ہیں ، لیکن شردھا کپور اپنے ریلیشن شپ پر کبھی کھل کر بات کرتی نظر نہیں آئی ہیں ۔ حالانکہ کئی مواقع پر دونوں کو ساتھ میں وقت گزارتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔ جہاں شردھا کپور بالی ووڈ کی ٹاپ اداکاراوں میں شمار ہوتی ہیں وہیں ان کے مبینہ بوائے فرینڈ روہن شریشٹھا بھی کچھ کم نہیں ہیں ۔

Image result for shraddha kapoor with boyfriend

روہن شریشٹھا کی بات کریں تو وہ مشہور فوٹو گرافر راکیش شریشٹھا کے بیٹے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی روہن نیپال کے ایک مشہور فٹ بالر بھی ہیں ۔ سوشل میڈیا پر روہن اور شردھا کی کئی تصاویر پہلے بھی سامنے آچکی ہیں ۔

Image result for shraddha kapoor with boyfriend

وہیں میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ شردھا کپور روہن کو تقریبا دوسالوں سے ڈیٹ کررہی ہیں اور ایسے میں اب یہ دونوں اپنے رشتہ کو آگے لے جانا چاہتے ہیں ۔ وہیں دعوی تو یہاں تک کیا جارہا ہے کہ دونوں کے کنبوں میں بھی شادی کی بات چل رہی ہے ۔

تاہم اس کو لے کر ابھی تک نہ تو شردھا کپور کا کوئی بیان آیا ہے اور نہ ہی باضابطہ طور پر اس کی تصدیق کی گئی ہے ۔ بلکہ کچھ وقت پہلے جب ایک پروگرام کے دوران شردھا کپور سے شادی کو لے کر سوال کیا گیا تھا ، تو انہوں نے چار پانچ سالوں تک شادی کرنے سے انکار کردیا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *