ملاوٹی کھانے کی اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں پر 12 لاکھ کا جرمانہ

Share Article

 

گوالیار، مدھیہ پردیش میں کھانے کی چیزوں میں ملاوٹ کرنے والوں اورنقلی کھانے کی اشیاء کی فروخت کرنے والوں کے خلاف مسلسل مہم چلائی جا رہی ہے۔ اسی مہم کے تحت گوالیار ضلع انتظامیہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹی کھانے کی اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل کلکٹر انوپ کمار سنگھ نے حکم جاری کئے ہیں۔

گوالیار کلکٹر نے ہفتہ کو میڈیا کواطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں نقلی کھانے کی اشیاء کی فروخت اور کھانے کی چیزوں میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف مسلسل سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ محکمہ جاتی ٹیم مسلسل کھانے کی اشیاء کی جانچ پڑتال کرکے نمونے لی رہی ہے۔ دیر شام بھوپال سے رپورٹ آنے کے بعد6 دکانداروں کے خلاف کھانے کی چیزوں میں ملاوٹ کرکے فروخت کرنے اور بغیر لائسنس کے اشیا فروخت کے الزام میں 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ برجیش تیواری مہادیو فوڈ پروڈکٹ پر دو لاکھ، دنیش چندر جین پر دو لاکھ، گلاب سنگھ کشواہا، پر ایک لاکھ، نریش اگروال حلوائی پر دو لاکھ، وریندر سنگھ رگھوونشی پر دو لاکھ اور درگا ڈیری مرار پر تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *