جوتے چپل بنانے والی فیکٹری میں لگی شدید آگ

Share Article

 

شمال مغربی ضلع کے کیشو پورم علاقے میں جوتے چپل بنانے والی فیکٹری میں پیر کی صبح اچانک آگ لگ گئی۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر مقامی پولیس و فائر بریگیڈ کی تقریباً 23 گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔تقریباً دو گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ فی الحا ل کیشوپورم پولیس کیس درج کرکے آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔

 

پولیس و فائر بریگیڈکے مطابق پیر کی صبح تقریباً آٹھ بجے اطلاع ملی کہ کیشوپورم کے لارینڈ روڑ پر واقع سی -46 / 5 میں جوتے چپل بنانے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایک ایک کرکے تقریباً 23 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پایا۔ جوتے-چپل پلاسٹک کے ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی۔ پولیس کے مطابق جس فیکٹری میں آگ لگی وہ تین منزلہ ہے۔ آگ گراؤنڈ سے لے کر فرسٹ اور سیکنڈ فلور تک پہنچی۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے تقریباً دو گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ وہیں غنیمت کی بات یہ تھی کہ صبح کے وقت فیکٹری میں کام شروع نہیں ہوا تھا۔ وہیں فیکٹری میں جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن لاکھوںکا مال جل کرراکھ ہو گیا۔

 

پولیس کے مطابق اس آگ سے پوری عمارت خستہ ہو گئی ہے۔ فیکٹری میں پلاسٹک کی اشیاء کے ساتھ ساتھ جو مہنگی مشینیں لگی ہوئی تھی وہ بھی مکمل طور جل چکی ہیں۔ پولیس کے سینئر افسر کے مطابق ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ آگ شاٹ سرکٹ کی وجہ لگی ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *