پون سنگھ پر ایف آئی آرکے بعد اكشرا سنگھ نے کیا چونکانے والا انکشاف، بھوجپوری اداکارہ کا یہ بیان جان کر ہل جائیں گے آپ

Share Article

بھوجپوری سنگر اور اداکار پون سنگھ اور اداکارہ اكشرا سنگھ کے درمیان جاری تنازعہ اب بھی ختم بھی نہیں ہوا تھا کہ اداکارہ کا اس معاملے پر ایک اور بیان سامنے آیا ہے۔ اكشرا سنگھ نے پون پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ایف آئی آر کے بعد انہیں پون سنگھ اور ان کے قریبی لوگوں نے انہیں جان سے مارنے اور نقصان پہنچانے کی دھمکی دی ہے۔اكشرا نے پون سنگھ کے خاندان کے 5 لوگوں پر جان سے مارنے کی دھمکی دینے کو لے کر ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ ایف آئی آر کرانے کے بعد اداکارہ کا ایک بیان بھی سامنے آیا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران اكشرا ایف آئی آر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس کے پاس شکایت کے چلتے وہ اس پر مزید کچھ نہیں بولنا چاہتی ہیں لیکن انہیں اميد ہے کہ پولیس کی تفتیش میں سب کچھ کھل کر سامنے آ جائے گا۔ اپنے بیان میں اكشرا نے کہا کہ ایک سال سے دھمکیوں اور ذہنی تشدد کا شکار ہیں۔ اكشرا نے پون سنگھ اور ان کے دوست وشنو پرکاشسمیت کل پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

اكشرا سنگھ نے مزید بتایا کہ کئی چینلز پر ان کے گانے ریلیز نہیں ہونے دیے جا رہے ہیں اور وہ اس کے لئے مسلسل لڑتی رہیں گی، انہیں کسی کی حمایت کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کسی کے سہارے کی ضرورت نہیں ہے۔ بھوجپوری ایکٹرس نے پون سنگھ کے خلاف ممبئی کے ملاڈ واقع پولیس اسٹیشن میں درج کروائی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ پون سنگھ نے اب تک معاملے پر خاموشی اختیار رکھی ہیں۔اس معاملے میں ابھی تک نہ پون کے جانب سے کوئی بیان سامنے آیا ہے اور نہ ہی ان کے کسی قریبی نے اس بارے میں کسی سے بات کی ہے۔

بتا دیں کہ پون اور اكشرا کی جوڑی ایک دور میں اتنی پسند کی جاتی تھی کہ جس فلم میں یہ دونوں ساتھ ہوتے تھے، وہ فلم ریلیز سے پہلے ہی سپر ہٹ مان لی جاتی تھی۔ وہیں اب لگتا ہے کہ فینسان دونوں کو کبھی ساتھ نہیں دیکھ پائیں گے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *