ڈپٹی کمشنر وکرم کپور خودکشی معاملہ میں پولیس کمشنر سنجے کمار نے جمعہ کے روزتحقیقات کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔ ایس آئی ٹی کی قیادت اے سی پی کرائم انل کمار کریںگے۔ ٹیم میں ان کے ساتھ سیکٹر -30 کرائم برانچ کے انچارج ومل کمار، انسپکٹر رویندر اورسب انسپکٹر ستیش ہوں گے۔ اس معاملہ میں ایف آئی آر میں نامزد انسپکٹر عبدالشاہدکو پوچھ گچھ کے بعد معطل کر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گرفتار انسپکٹر شاہد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ بدھ کی صبح ڈپٹی کمشنر (این آئی ٹی) وکرم کپور نے سیکٹر۔ 30 پولیس لائن میں واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ پر اپنے گن مین کی سروس ریوالور سے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here