کھگڑیا: پولس اوربدمعاشوں کے بیچ مڈبھیڑ، تھانہ انچار ج کی موت

Share Article
Khagaria
بہارکے کھگڑیا ضلع کے سیماورتی علاقے میں دیررات مجرموں اورپولس کی مڈ بھیڑمیں پسراہاتھانہ کے تھانہ انچارج آشیش کمار کی گولی لگنے سے موقع واردات پرہی موت ہوگئی۔وہیں دیگر پولس اہلکارزخمی ہوگئے۔پولس اورمجرموں کی مڈبھیڑکی خبرملتے ہی کھگڑیا پولس سپرینڈنٹ نینوکماری، گوگری ایس ڈی پی او پرمود کمار جھاسمیت کئی تھانوں کے پولس افسران موقع پرپہنچے۔

مڈبھیڑ گنگاندی کے سالارپور دیاراعلاقے میں ہوئی ہے جومجرموں کا گڑھ رہاہے۔واقعہ سے متعلق بتایاجاتاہے کہ دیررات پسراہاتھانہ پولس کوخبرملی تھی کہ سلارپور دیارا میں کھگڑیا اورنوگچھیا علاقے سے بدمعاش جمع ہیں۔پسراہاتھانہ انچارج آشیش کمارپولس اہلکاروں کے ساتھ بدمعاشوں کی گرفتاری کیلئے نکل پڑے۔مجرموں نے پولس کے آنے کی خبرملتے ہی تابڑتوڑفائرنگ شروع کردی۔ جس کے بعد پولس کی جانب سے بھی گولی باری کی گئی۔مڈبھیڑ میں پسراہا تھانہ انچارج آشیش کماراورکچھ جوان کوگولی لگی۔جس میں پسراہا تھانہ انچارج کی موقع پرموت ہوگئی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *