’ٹھاکرے‘اور ’ منیکرنیکا‘ آمنے سامنے،کنگناکے گھرکے باہرہنگامہ

Share Article
protest
آج بالی ووڈ کی دوبڑی فلمیں ریلیزہورہی ہیں۔بالاصاحب ٹھاکرے کی بایوپک’ٹھاکرے‘ تودوسری ہے جھانسی کی رانی لکشمی بائی پربنی فلم ’منیکرنیکا‘۔ فلم کی ریلیزکے ساتھ تنازعہ بھی شروع ہوگیاہے۔ایک طرف کرنی سینا نے مخالفت شروع کردی ہے تودوسری طرف شیوسینا تھیٹر میں فلم چلنے نہیں دے رہی ہے۔مہاراشٹرکے کئی سنیماگھروں میں فلم منیکرنیکا روک دی گئی ہے۔ممبئی پولس نے اداکارہ کنگناکے گھرکے باہرسے کرنی سیناکے کئی کارکنان کواپنی حراست میں لیاہے۔
فلم ’منیکرنیکا‘ ریلیزہوتے ہی واشی کے آئی ناکس سنیماہال کے باہرشیوسینا کے کارکنوں نے ہنگامہ شروع کردیاہے۔ شیوسینا کارکنان نے منیکرنیکادیکھنے آئے لوگوں کے ساتھ مارپیٹ کی اورانہیں سنیماگھروں سے بھگادیا۔ان کا الزام تھاکہ جان بوجھ کر سنیمامالک منیکرنیکاکوزیادہ جگہ دے رہے ہیں۔یہ ہنگامہ فلم’ٹھاکرے‘ کے پوسٹرنہ لگائے جانے کولیکرکیاگیا۔ کارکنان نے ہنگامہ کرتے ہوئے صبح کے شوکوروک دیا۔کارکنوں کا الزام ہے کہ باقی فلموں کے پوسٹرلگائے گئے ہیں توٹھاکرے کے کیوں نہیں لگائے؟
shivsena
وہیں شیوسینا کی طرف مہاراشٹرکے کئی حصوں میں بالا صاحب ٹھاکرے کی بایوپک ’ٹھاکرے‘ کافری شودکھایاجارہاہے۔ وسئی میں بھی شیوسینا کے کارکنوں نے صبح8بجے فلم کافری شودکھانے کیلئے سنیماہال کے باہرمظاہر ہ کیا اورمنیکرنیکاکا پوسٹر پھاڑڈالے۔کئی سنیماگھروں کے باہرشیوسینا کارکنان ڈھول -نگاڑے کے ساتھ کارکنان بالاصاحب کی بایوپک ’ٹھاکرے‘ کودیکھنے پہنچے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *