2019میں این ڈی اے سے الگ الیکشن لڑے گی شیوسینا

Share Article
uddhav-thakeray
ممبئی کے ورلی میں این ایس سی گراؤنڈ میں منگل کو شیوسینا کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ ہوئی۔شیوسینانے پارٹی کارکنان کی میٹنگ کے بعدفیصلہ کیاکہ وہ 2019میں اکیلے اپنے دم پراسمبلی کی الیکشن لڑے گی۔این ڈی اے کی پرانی اتحادی رہی شیوسینا نے 2019 میں تنہا لوک سبھا اور اسمبلی کے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی نے صاف کیاکہ آئندہ اسمبلی انتخابات بھی اکیلے ہی لڑے گی۔پارٹی کی میٹنگ کے دوران پارٹی سربراہ ادے ٹھاکرے نے یہ جانکاری دی۔ انہو ں نے کہاکہ پارٹی نے فیصلہ کیاہے کہ ریاست میں پارٹی اپنے دم پرآگے انتخابات لڑے گی اورریاست کے باہربھی ہندوتو کے نام پرالیکشن لڑے گی۔انہو ں نے کہاکہ پارٹی کی ہارہوتی ہے یاجیت یہ ضروری نہیں ،بلکہ پارٹی کی نظریہ ضروری ہے۔
شییو سینا نے کہا کہ اس نے اتحاد کو برقرار رکھنے کے لئے ہمیشہ ہی سمجھوتہ کیا، لیکن بی جے پی نے شیو سینا کو نیچے دکھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ شیوسینا اب وقار کے ساتھ چل سکے گی۔ ‘ پارٹی نے کہا کہ وہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات اکیلے ہی لڑے گی۔ممبئی کے ورلی میں این ایس سی گراؤنڈ میں منگل کو شیوسینا کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں متفقہ طور پر ادھو ٹھاکرے کو ایک بار پھر شیوسینا کا صدر منتخب کیا گیا۔ جبکہ شیوسینا یوا کے صدر آدتیہ ٹھاکرے کو شیوسینا لیڈرمنتخب کیا گیا ہے۔ اس طرح آدتیہ ٹھاکرے کو شیوسینا میں نمبر دو کی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ ریاست میں ابھی بی جے پی اورشیوسیناکے گٹھ بندھن حکومت ہے۔بی جے پی ریاست میں بڑی پارٹی ہے اورپچھلے الیکشن شیوسینااوربی جے پی نے اکیلے ہی لڑاتھا۔ انتخابی نتائج کے بعد سرکاربنانے کیلئے دونوں کے بیچ اتحادہواتھا اوربی جے پی قیادت میں سرکاربنی تھی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *