شیوراج سنگھ چوہان کے والد کے انتقال پر بی جے پی لیڈروں نے غم کا اظہار کیا

Share Article

 

بھوپال، مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور بی جے پی کے قومی نائب صدر شیوراج سنگھ چوہان کے والد پریم سنگھ چوہان (82 سال) کا ہفتہ دیر شام کو ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہو گیا۔ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے بیمار چل رہے تھے۔ انہیں دو دن پہلے ہی علاج کے لیے ممبئی لے جایا گیا،جہاں ان کا انتقال ہو گیا۔ والد کے انتقال کی خبر ملتے ہی شیوراج سنگھ ممبئی پہنچے اور وہ دیر رات کو اپنے والدکے جسد خاکی کو لے کر خصوصی طیارے سے بھوپال پہنچے۔ بھوپال میںپریم سنگھ کا جسد خاکی ساکیت نگر میں واقع ان کی رہائش گاہ پررکھا گیا۔

 

شیوراج سنگھ چوہان کے والد کے انتقال پر مدھیہ پردیش کے بی جے پی لیڈروںنے گہر ے غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے آتما کی شانتی کیلئے پرارتھنا کی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *