مہاراشٹر میں 5 سال تک شیوسینا کا ہی وزیر اعلی رہے گا: سنجے راوت

Share Article

 

ممبئی، شیوسینا کے ترجمان سنجے راوت نے دعوی کیا ہے کہ ریاست میں 5 سال تک شیوسینا کا ہی وزیر اعلی رہے گا۔ دو دن میں سارے آئینی عمل مکمل کرکے شیوسینا، این سی پی اور کانگریس پارٹی کے لیڈران راج بھون میں جاکر حکومت بنانے کا دعوی کریں گے۔

سنجے راوت نے جمعہ کو ممبئی میں صحافیوں کو بتایا کہ بی جے پی کی جانب سے کسی بھی طرح کی پیشکش نہیں آئی ہے۔ اگر اب آئی تو بھی وہ وزیر اعلی تو کیا اندر کا تخت بھی دیں تو اسے قبول نہیں کریں گے۔ راوت نے کہا کہ دیر رات شرد پوار کے گھر میں شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے کی میٹنگ ہوئی تھی۔ اس اجلاس میں حکومت بنانے کو لے کر مختلف موضوعات پر بحث ہوئی اور تمام مسائلکو ختم کر لیا گیا ہے۔ راوت نے کہا کہ آج کانگریس پارٹی کے وینو گوپال، ملک ارجن کھڑگے، شرد پوار اور ادھو ٹھاکرے سے ملاقات ہونے والی ہے۔ اس میٹنگ میں ریاست کی قیادت کون کرے گا، یہ طے ہو جائے گا۔ اس کے بعد دو دن میں حکومت بنانیکے ساری آئینی عمل مکمل کر راج بھون میں حکومت بنانے کا دعوی کیا جائے گا۔ اس کے بعد ریاست میں شیوسینا کے وزیر اعلی کی حلف برداری کی تیاری کی جائے گی۔ راوت نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے ہی وزیر اعلی بنیں، یہ پورے مہاراشٹر کی خواہش ہے، ان کی بھی یہی خواہش ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *