این ڈی اے کی میٹنگ میں شامل نہیں ہوگی شیوسینا

Share Article

شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے کہا ہے کہ دہلی میں ہونے والی این ڈی اے اتحادی پارٹی کی میٹنگ میں شیوسینا شامل نہیں ہوگی۔ انہوں نے یہ معلومات ہفتہ کو ممبئی میں دی ۔

راوت کی پریس کانفرنس ہونے والی تھی لیکن وہ منسوخ کر دی گئی۔ اگرچہ این ڈی اے کی میٹنگ میں شامل ہونے کے سوال پر انہوں نے صاف کیا کہ میٹنگ میں شیوسینا کی حاضری نہیں رہے گی۔ راوت نے کہا کہ انہیں جو بولنا ہے، وہ آج شیوسینا کے ترجمان اخبار سامنا کے ذریعے بول چکے ہیں۔ اب کچھ کہنے کے لئے نہیں ہے۔ آگے مناسب وقت آنے پر پارٹی کا کردار واضح کریں گے۔

ادھر خبر ہے کہ این ڈی اے کے اجلاس کے لئے شیوسینا کو دعوت نہیں بھیجی گئی ہے۔ مہاراشٹر میں حکومت تشکیل کو لے کر دونوں جماعتوں میں تلخی آئی ہے۔ وزیر اعلی عہدہ اور اقتدار میں یکساں شرکت کے مطالبے پر بضد شیوسینا نے بی جے پی سے دوری بنا لی۔حکومت کی تشکیل کو لے کر شیوسینا این سی پی کانگریس اتحاد کے نئے جوڑ توڑ کر رہے ہیں۔ شیوسینا کے رہنما اروند ساونت مرکزی وزیر عہدے سے استعفی دے چکے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *