شیوسینا کے سربراہ ادھو نے ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ رام للا کادرشن کیا

Share Article

 

شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے نو منتخب 18 ممبران پارلیمنٹ اور اہل خانہ کے ساتھ رام جنم بھومی احاطے میں اتوار کو رام للا کا درشن کیا۔

 

لوک سبھا انتخابات میں مطلوبہ کامیابی ملنے سے کافی خوش ادھو ٹھاکرے اتوار کو صبح ایودھیا پہنچے۔ سینا کے سربراہ ٹھاکرے کے ساتھ رام للا کا درشن کے لئے شیوسینا کے دس رہنما ہفتہ کو ہی ایودھیا پہنچ گئے تھے اور آٹھ رہنما اتوار کی صبح پہنچے۔ ممبئی سے شیوسینا کے سربراہ بیوی اور بیٹے آدتیہ کے ساتھ خصوصی طیارے سے صبح نو بجے ایودھیا پہنچے۔ ہوائی اڈے پر ایودھیا انتظامیہ کے ساتھ شیوسینا کے رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔اس کے بعد انہوں نے براہ راست پنچ شیل ہوٹل کا رخ کیا۔رکن پارلیمنٹ راجن وچارے، ونائک راوت، سنجے مانڈلک وغیرہ پہنچے تھے۔

 

شیوسینا کے ممبران پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ شری رام للا کی سرزمین پر آکر خود کو خوش قسمت مانتے ہیں، صبح اٹھتے ہی رام جنم بھومی کا درشن کرنے کے لئے بے تاب ہیں۔رکن پارلیمنٹ سنجے یادو نے بتایا کہ وہ پہلے بھی رامنگری آ چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایودھیا میں خوبصورت رام مندر بنے یہ شیوسینا ہی نہیں، پورے بھارت کا ہندو سماج چاہتا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *