شیلادکشت انتخابی میدان میں، شمال مشرقی دہلی سیٹ پر2ریاستی صدرآمنے سامنے ہوں گے

Share Article

sheila-dixit

نئی دہلی: کانگریس نے دہلی کی 6 سیٹوں کیلئے اتوار کو اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔کانگریس کی اسفہرست میں دہلی کی سابق وزیر اعلی اور ریاستی صدر شیلا دکشت کا نام بھی شامل ہے۔ کانگریس نے شیلا دکشت کو شمال مشرقی دہلی سے امیدوار بنایا ہے۔ یہاں سے بی جے پی نے پارٹی کے ریاستی صدر منوج تیواری کو ٹکٹ دیا ہے تو وہیں عام آدمی پارٹی نے دلیپ پانڈے کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔
sheila-dixit-manoj-tiwari
کانگریس کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق چاندنی چوک سے جے پی اگروال، شمال مشرقی دہلی سے شیلا دکشت ، مشرقی دہلی سے اروندر سنگھ لولی، نئی دہلی سے اجے ماکن ، جنوبی مغربی دہلی سے راجیش للوٹھیا اور مغربی دہلی سے مہابل مشرا کو اتارا ہے۔ کانگریس نے سات میں سے چھ سیٹوں پر امیدوار وں کا اعلان کیاہے لیکن جنوبی دہلی سیٹ پر امیدوار کا اعلان ابھی نہیں کیا۔

 


 

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *